29 نومبر، 2026، 4:02 PM

ایران کی بحری طاقت مقامی مہارت، فنی علم اور صنعتی صلاحیتوں پر منحصر ہے، صدر پزشکیان

ایران کی بحری طاقت مقامی مہارت، فنی علم اور صنعتی صلاحیتوں پر منحصر ہے، صدر پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ملکی بحری طاقت کا انحصار مقامی علم و مہارت، ماہر افرادی قوت اور صنعتی صلاحیتوں پر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے یوم بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی بحریہ ملکی سمندری سرحدوں کے تحفظ، بحری جہازوں اور مواصلاتی راستوں کی سلامتی اور قومی مفادات کے دفاع میں بڑھتا ہوا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے قومی خودمختاری کے تحفظ، سمندری سرحدوں کی سلامتی اور ملکی اسٹریٹجک مفادات کے دفاع کے لیے ایران کی بحری صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر پزشکیان نے خطے میں بحری سلامتی کو مستحکم بنانے کے لیے ایرانی بحریہ اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے درمیان مزید ہم آہنگی اور تعاون پر بھی زور دیا۔

News ID 1943217

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha